بھٹکل:یکم اگست (ایس اؤنیوز) شری درگا دیوی مندر انتظامیہ الویکوڑی سنبھاوی بھٹکل ، چارٹیبل ٹسٹ سنبھاوی بھٹکل ،درگا پرمیشوری ماری جاترا مہوتسوا الویکوڑی سنبھاوی بھٹکل کے اشتراک سے کستوربا میڈیکل کالج اتاور منگلورو کے ماہر ڈاکٹروں کے تعاون سے مفت میڈیکل جانچ اور علاج کیمپ کا درگادیوی چارٹیبل ٹرسٹ کے صدر تمپا ہونی منے نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تمام طبقات کے لوگوں کو کیمپ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ ڈائس پر کستوربا میڈیکل کالج کی ڈاکٹر نیشا، مندر انتظامیہ کے ممبر ہنومنت نائک، جاترامہوتسوا کے صدر راماموگیر، مندر ٹرسٹی نارائن دئیمنے ، اروند پائی ، ڈاکٹر آر وی سراف، صنعت کار بابو موگیر وغیرہ موجود تھے۔ استاد روی راج چوکی منے نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ تعلقہ کے مختلف جگہوں سے آئے 400سے زائد لوگوں نے کیمپ سے استفادہ کیا۔